تمنائے زیارت کی دُعا:

تمنائے زیارت کی دُعا:


    یااللہ عَزَّوَجَلَّ! حضرتِ سیِّدُنا محمد ِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر اور آپ کے آل واصحاب رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پر درود وسلام بھیج ۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں ان کی زیارت سے بہرہ مند فرما اور آخرت میں ان کی شفاعت سے بہر مند فرما اور ہمیں ان کے
قافلے میں اکٹھا کرنا اور ان کا رُخِ روشن دِکھانا اور ان کے حوضِ کوثر سے سیراب کرنااور ہمیں ان لوگوں میں سے کرنا جو ان کی صحبت میں رہ کر کامیاب ہوئے اور ان کے راستے سے نہ ہٹانا اور ہمیں دنیا وآخرت کی بھلائیاں عطا فرمانا اوراپنی رحمت سے عذابِ جہنم سے بچانا ۔ اے مالک ومولیٰ عَزَّوَجَلَّ! تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! حضرتِ سیِّدُنا محمد ِ مصطفی صلَّی اللہ تعالیٰ علیہ وآ لہ وسلَّم پر اور آپ کے آل واصحاب رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین پر بے حد و بے شمار درود وسلام بھیج۔

وَصَلَّی اللہ عَلٰی سیِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْن

Comments

Popular posts from this blog

زیارتِ روضۂ اقدس کرنے کے دس فوائد:

اَعرابی کو نوید ِ بخشش مل گئی :

زیارتِ روضۂ رسول صلَّی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلَّم